ہیڈلائنز


وفاقی حکومت کا بجٹ اور صدارتی خطاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشرکہ اجلاس بلانے پر غور

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی حکومت پہلے بجٹ اجلاس اور اس کے بعد صدارتی خطاب کیلیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے پر غور کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس بات پر ابھی غور کیا جا رہا ہے کہ پہلے بجٹ اجلاس بلایا جائے یا پھر صدارتی خطاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے۔ ذرائع کے مطابق بجٹ پیش کئے جانے کے بعد مشترکہ اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔ صدارتی خطاب بھی جون کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اس بات پر غور کر رہی ہے کہ پہلے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا جائے جسکے بعد نئے پارلیمانی سال کے حوالے سے صدارتی خطاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے اور اس کے بعد ایوان میں بجٹ پر بحث کرائی جائے۔ حکومت مختلف تجاویز پر غورکر رہی ہے اور جلد ہی اس بارے میں اعلان متوقع ہے۔

Clear

8°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 74%
Wind: E at 11.27 km/h
Wednesday 8°C / 14°C Sunny
Thursday 7°C / 14°C Sunny
Friday 9°C / 15°C Sunny
Saturday 10°C / 16°C Mostly sunny
Sunday 9°C / 17°C Sunny
Monday 11°C / 15°C Partly cloudy
Tuesday 9°C / 15°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ