راولپنڈی……اثاثہ جات کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری آج احتساب عدالت راولپنڈی میں پیش نہ ہوئے ، عدالت نے حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی ۔ احتساب عدالت کے جج خالد محمود رانجھا نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت کی.سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سابق صدر کی طبیعت ناساز ہے، پیشی کے لئے مہلت دی جائے.عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 13 مئی تک ملتوی کر دی ۔ سماعت کے بعد فاروق ایچ نائیک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری عدالت میں پیش ہونے کے لئے خاص طور پر کراچی سے آئے تھے ، رات انکی اور میری ملاقات ہوئی اور کیس پر بات چیت کی ، لیکن آج صبح ان کی خرابی کے باعث وہ آج عدالت میں پیش نہیں ہو رہے جس کے بارے میں عدالت میں استثنی ٰ کی درخواست دائر کی، جو عدالت نے قبول کرتے ہوئے 13 مئی تک ملتوی کر دی ہے۔