ہیڈلائنز


آپریشن ضرب عضب کے باعث دہشتگرد فرار ہو رہے ہیں، وزیراعظم نواز شریف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں اور اس سے دہشت گرد فرار ہورہے ہیں۔ باجوڑایجنسی میں سابق رکن قومی اسمبلی اخونزادہ چٹان پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ حکومت نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کا عزم کررکھا ہے، آپریشن ضرب عضب کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں اور دہشت گرد فرار ہورہے ہیں۔ اس آپریشن میں دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ کردیا گیا ہے، ان کی بزدلانہ کارروائیاں ان میں پائی جانے والی مایوسی کوظاہر کررہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز باجوڑایجنسی کے علاقے ماندر میں اخونزادہ چٹان کی گاڑی پر سڑک پرنصب بم کے ذریعے حملہ کیاگیا تھا تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے تھے۔

Sunny

27°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 50%
Wind: W at 6.44 km/h
Friday 23°C / 30°C Sunny
Saturday 24°C / 30°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 25°C / 31°C Sunny
Wednesday 24°C / 30°C Sunny
Thursday 24°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ