ہیڈلائنز


الطاف حسین کی تقریر پر نواز شریف کی خاموشی حیران کن ہے، عمران خان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایم کیو ایم کے سربراہ کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ الطاف حسین کی تقریر پر نواز شریف کی خاموشی حیران کن ہے۔ نواز حکومت برطانوی حکومت کیساتھ یہ معاملہ کیوں نہیں اٹھاتی؟۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ کتنے شرم کی بات ہے کہ برطانوی شہری الطاف لندن میں بیٹھ کر پاکستان کیخلاف عوام کو بھڑکا رہا ہے، الطاف حسین نے زبان استعمال کی اس پر حکومت کو ریاستی اداروں کا دفاع کرنا چاہیئے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو دوسرے ممالک کی سیکیورٹی کی فکر ناقابل فہم ہے جبکہ کراچی شعلوں کی لپیٹ میں ہے۔ اس معاملے پر وزیراعظم کی خاموشی حیران کن ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اے پی سی کا فیصلہ تھا کہ کسی سیاسی جماعت کا مسلح ونگ نہیں ہوگا، اس کے باوجود حکومت ایم کیو ایم کے مسلح ونگز کیخلاف اقدام کیوں نہیں کرتی۔ راو انور کو ایم کیو ایم کیخلاف راز کھولنے پر کیوں ہٹایا گیا؟۔ عمران خان نے سوال اٹھایا کہ نواز حکومت برطانوی حکومت کیساتھ اس کے شہری کا معاملہ کیوں نہیں اٹھاتی؟، برطانیہ میں بیٹھا شخص پاکستان کیخلاف برطانوی کی سرزمین استعمال کر رہا ہے۔


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Sunny

26°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 59%
Wind: WNW at 6.44 km/h
Saturday 24°C / 33°C Mostly sunny
Sunday 26°C / 33°C Mostly sunny
Monday 26°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 25°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 21°C / 27°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ