ہیڈلائنز


پاک فوج کے بارے میں الطاف حسین کا بیان بے ہودہ اورغیرضروری ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

Written by | روزنامہ بشارت

راو لپنڈی: ترجمان پاک فوج نے الطاف حسین کے فوج کے حوالے سے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ الطاف حسین کا بیان بے ہودہ اورغیرضروری ہے اور فوجی قیادت سے متعلق اس طرح کے بیانات برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ کی جانب سے جاری بیان میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے فوج کے حوالے سے دیئے گئے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فوج اور اس کی قیادت کے بارے میں اس طرح کا بیان بے ہودہ اور غیر ضروری ہے جب کہ الطاف حسین کی تقریر نفرت انگیز اور بلاجواز ہے، اس طرح کے بیانات فوجی قیادت کے خلاف ان مجرموں کی گرفتاری کا رد عمل ہیں جن کے کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ روابط ہیں تاہم فوج اور اس کی قیادت کے خلاف اس طرح کا بیان برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Partly cloudy

17°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 52%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Tuesday 17°C / 25°C Sunny
Wednesday 18°C / 27°C Sunny
Thursday 21°C / 26°C Sunny
Friday 19°C / 26°C Sunny
Saturday 18°C / 25°C Sunny
Sunday 20°C / 24°C Sunny
Monday 18°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ