ہیڈلائنز


ڈیڑھ ارب روپے کا رمضان پیکج منظور، پندرہ جون سے اطلاق ہوگا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: حکومت نے رمضان المبارک کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کے پیکج کی منظور دے دی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں رمضان پیکج کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کئے گئے۔ پیکج کا اطلاق پندرہ جون سے ہوگا۔ جس کے تحت ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر پانچ سے دس روپے ریلیف دیا جائے گا، اور لوگوں کو یوٹیلٹی اسٹورز پر اٹھارہ اشیاء سستے داموں دستیاب ہوں گی۔ ان اشیاء میں آٹا، چینی، میدہ، گھی، کوکنگ آئل، دالیں، چاول، بیسن، سویاں، مشروبات اور دیگر چیزیں شامل ہیں۔ وزارت صنعت نے رمضان پیکیج کے لیے ایک ارب اسی کروڑ روپے کی سمری بھجوائی تھی، تاہم ڈیڑھ ارب روپے کے ریلیف پیکیج کی منظوری دی گئی-

Clear

19°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 38%
Wind: NNW at 17.70 km/h
Wednesday 20°C / 29°C Sunny
Thursday 20°C / 29°C Sunny
Friday 20°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 29°C Sunny
Sunday 21°C / 27°C Sunny
Monday 19°C / 25°C Scattered thunderstorms
Tuesday 18°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ