ہیڈلائنز


پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہورہی، شیریں مزاری

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ فیصلے پارلیمنٹ کے باہرہورہے ہیں، پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہورہی، تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ سائبر کرائمز بل پر تحفظات ہیں، حکومتی کمیٹی کو ترامیم دیں گے، نیشنل ایکشن پلان ایک دو پوائنٹس سے آگے نہیں بڑھ رہا۔ شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ہمارا سب سے بڑا ایشو جوڈیشل کمیشن ہے، انتخابی دھاندلی سے متعلق ہمارے پاس لاکھوں دستاویزات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویز رشید کو پی ٹی آئی فوبیا ہوگیا ہے، جیسے کمیشن کی کارروائی بڑھے گی، پرویزرشید کا پی ٹی آئی فوبیا بھی بڑھے گا، دستاویزات سے واضح ہوجائے گا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔

Thunderstorms

24°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 88%
Wind: N at 11.27 km/h
Thursday 24°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ