ہیڈلائنز


عزیز بلوچ دبئی کی جیل سے رہا ہونے کے بعد پُراسرار طور پر غائب

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: دبئی جیل سے رہائی پانے کے بعد لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ پراسرار طور پر غائب ہوگیا ہے۔ عزیر بلوچ کی دبئی جیل سے رہائی کے بعد گمشدگی ایک معمہ بن گئی ہے، کیونکہ رہائی پانے کے بعد نہ ہی وہ پاکستان آئے ہیں اور نہ ہی دبئی میں اس کا کوئی سراغ مل رہا ہے۔ عزیر بلوچ کو اپنی تحویل میں لینے کیلئے پاکستانی پولیس کی ٹیم ایک مہینے سے زیادہ دبئی میں قیام پذیر رہی، مگر دبئی حکام نے اسے پاکستان کے حوالے نہیں کیا۔ اب عزیر بلوچ کا کچھ پتہ نہیں چل رہا، حکومت پاکستان کے سرکاری ادارے اس حوالے سے میڈیا کو کچھ بتانے سے گریزاں ہیں۔ یاد رہے کہ عزیر بلوچ کو 29 دسمبر کو دبئی میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس پر 60 سے زائد مقدمات درج ہیں۔

Sunny

15°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 49%
Wind: NW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 20°C Sunny
Sunday 10°C / 18°C Sunny
Monday 11°C / 16°C Sunny
Tuesday 8°C / 15°C Sunny
Wednesday 7°C / 15°C Sunny
Thursday 7°C / 13°C Sunny
Friday 10°C / 14°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ