ہیڈلائنز


وزیراعظم کا بھارتی ہم منصب کو فون، زلزلے سے ہونیوالی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ٹیلی فونک گفتگو میں زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے بھارتی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا، وزیر اعظم نے بھارتی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پڑوسی ملک کے عوام کے ساتھ ہیں۔ اس موقع پر بھارتی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف نےغیر موسمی بارشوں اور اس سے جانی نقصان کے علاوہ فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات پر بھی بات کرتے ہوئے نیپال میں بھارتی امدادی کاروائیوں کو سراہا۔ نریندر مودی نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کو تجویز دی کہ سارک ممالک مل کر آفت زدہ ممالک میں امدادی کاروائی کریں اور خطے کے تمام ممالک کو مل کر قدرتی آفات سے نمٹنے کی مشقیں کرنی چاہیئں۔

Cloudy

9°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 54%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 10°C / 19°C Mostly sunny
Saturday 11°C / 20°C Mostly sunny
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 19°C Sunny
Tuesday 11°C / 17°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Mostly sunny
Thursday 11°C / 17°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ