ہیڈلائنز


موبائل فون سموں کی بائیو میٹرک تصدیق کی مدت میں 15 مئی تک توسیع

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے موبائل فون سموں کی بائیو میٹرک تصدیق کی مدت میں 15 مئی تک کے لئے توسیع کردی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ کی زیرصدارت پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی(پی ٹی اے) کا اجلاس منعقد ہوا جس کے دوران حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر میں اب تک 7 کروڑ سموں کی تصدیق اور 2 کروڑغیر رجسٹرڈ سمیں بند کردی گئی ہیں جب کہ سیلولر کمپنیز کی جانب سے سموں کی تصدیق کی مدت میں توسیع کی اپیل پر چوہدری نثار نے سموں کی بائیومیٹرک تصدیق کی مدت میں 15 مئی تک توسیع کا اعلان کیا۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ملک کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، 15 مئی کے بعد غیرتصدیق شدہ سمیں بحال نہیں کی جائیں گی اور دہشت گردی کے کسی واقعے میں غیررجسٹرڈ سم کے استعمال ہونے پرمتعلقہ کمپنی کے خلاف کارروائی ہوگی۔

Thunderstorms

23°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 89%
Wind: E at 11.27 km/h
Friday 22°C / 27°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ