ہیڈلائنز


اگر دھاندلی کے ثبوت تھیلوں میں ہیں تو پھر عمران خان کے پاس کیا ہے، وزیراعظم نواز شریف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے مطابق انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے ثبوت تھیلوں میں ہیں اگر ثبوت تھیلوں میں موجود ہیں تو پھر عمران خان کے پاس کیا ہے۔ لندن میں وطن واپسی کے لئے روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ برطانیہ ہمیشہ پاکستان کا اچھا دوست رہا ہے، ہمارے برطانیہ کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں اور برطانیہ پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں بہت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان میں بجلی سمیت کئی شعبوں میں بہت بڑی سرمایہ کاری کر رہا ہے جو پاک چین دوستی کا ثبوت ہے، چین اقتصادی راہداری میں بہت بڑی سرمایہ کاری کر رہا ہے کہ اور یہ کوئی گرانٹ یا قرضہ نہیں جب کہ چینی سرمایہ کاری سے سڑکیں بنیں گی اور گوادر میں نیا ایئر پورٹ بھی بنے گا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک کنٹینر کی گندی سیاست کا دوبارہ متحمل نہیں ہوسکتا، عمران خان نے کہا کہ تھیلے کھولیں دھاندلی کے ثبوت ان میں موجود ہیں اگر ثبوت تھیلوں میں ہیں تو پھر عمران خان کے پاس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کا نتیجہ اچھا آیا ہے اور جب پورے ملک میں کنٹونمنٹ انتخابات ہوں گے تو مسلم لیگ (ن) کے لئے اور اچھا ہوگا جب کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج بھی ہمارے حق میں آئیں گے۔ سماجی کارکن سبین محمود کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ مجرمان کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

Mostly cloudy

10°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 57%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 10°C / 19°C Mostly sunny
Saturday 11°C / 20°C Mostly sunny
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 19°C Sunny
Tuesday 11°C / 17°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Mostly sunny
Thursday 11°C / 17°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ