ہیڈلائنز


بھتے کے بعد پہلی مرتبہ لوگ کراچی کے عوام کے پاس ووٹ لینے گئے، عمران خان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کراچی کے عوام کو زندہ لاشیں کہنے پر اپنی غلطی کااعتراف کرلیا اور کہا ہے کہ وہ الطاف حسین کے پی ٹی آئی خواتین کے بارے میں بیان پر غصے میں تھے ، پہلی بار ایسا ہواہے کہ لوگ عوام کے پاس بھتے کے لیے نہیں بلکہ ووٹ مانگنے گئے ہیں ، پولیس خود ڈرتی ہے، رینجرز کی وجہ سے پی ٹی آئی رہنماء کراچی میں متحدہ کیخلاف کھڑے ہونے کے باوجود بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے، یمن کے معاملے میں پاکستان نے اہم موقع گنوا دیا۔ نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہاہے کہ کراچی کے عوام ڈرتے ہیں، خفیہ طور پر سروے کرا کر دیکھ لیں، نصیر اللہ بابر آپریش میں حصہ لینے والے تمام پولیس اہلکار مارے گئے، پولیس خود ڈرتی ہے، عوام تواب پی ٹی آئی کی شکر گزار ہے کہ پہلی مرتبہ کسی مثبت کام کیلئے اُن سے رابطہ کیا گیا۔

سوالات کے جوابات میں عمران خان کا کہنا تھا کہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے تشکیل دیئے گئے جوڈیشل کمیشن کا توقع کے خلاف بھی نتیجہ آیا تو دھرنانہیں دیں گے، نوازشریف کو کبھی گالی نہیں دی البتہ 30اگست کی رات کو تشدد کا سامناکرنے کے بعد اوئے نواز شریف ضرور کہا، اربوں ڈالر بیرون ملک منتقل کرنے کی باتیں گالی میں شمار نہیں ہوتیں ۔اُن کاکہناتھاکہ یمن کی صورتحال میں پاکستان کے پاس سنہری موقع تھا اور اپنا زبردست مقام بناسکتاتھالیکن بدقسمتی سے پارلیمنٹ کی قراردادوں کے باوجود حکومت غیرجانبدار نہیں رہی ،حکومتی ذمہ داران کے بیانات آپ کے سامنے ہیں اور ان سے بخوبی اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ حکومت پاکستان کس مقام پر کھڑی ہے۔

Cloudy

10°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 44%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Tuesday 12°C / 19°C Partly cloudy
Wednesday 14°C / 20°C Mostly sunny
Thursday 11°C / 18°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 9°C / 17°C Partly cloudy
Sunday 12°C / 15°C Sunny
Monday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ