ہیڈلائنز


پاک فوج نے نیپال کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن شروع کردیا

Written by | روزنامہ بشارت

کٹھمنڈو: نیپال کے زلزلہ زدگان کے لئے پاکستان سے امدادی سامان کی دوسری کھیپ کٹھمنڈو پہنچ گئی ہے جب کہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے نیپال کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے۔ امدادی سامان کی دوسری کھیپ لے کر 2 سی ون تھرٹی طیارے کٹھمنڈو پہنچے، امدادی سامان میں کھانے پینے کی اشیا، دوائیں، انجینئرنگ کا سامان اور سرچ آپریشن کے لیے استعمال ہونے والے خصوصی آلات بھی شامل ہیں جب کہ زلزلہ زدگان کی مدد کے لئے میڈیکل اسٹاف اور انجینئرز کی ٹیم بھی سامان کے ساتھ نیپال پہنچی ہے۔ دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی ٹیم نے کٹھمنڈو کے علاقے بختہ پور میں ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ نیپال کے دارالحکومت سے 59 پاکستانیوں کو آج سی 130 طیارے کے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا۔

Thunderstorms

27°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 78%
Wind: W at 11.27 km/h
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ