ہیڈلائنز


ماڈل ایان علی کیخلاف منی لانڈرنگ کے جرم میں ازسرنو انکوائری شروع

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار معروف ماڈل ایان علی کیخلاف ایف بی آرکی انٹیلی جنس نے منی لانڈرنگ کے جرم میں ازسرنو انکوائری شروع کردی ہے۔ کسٹم کی تفتیشی ٹیم نے منی لانڈرنگ کے امکان کومستردکرتے ہوئے صرف کرنسی اسمگنگ کا کیس بنادیا ہے جس میں ملزمہ کی ضمانت پررہائی کاراستہ کھولا گیا ہے۔ ایف بی آرکی انٹیلی جنس ٹیم کے ذرائع نے رابطے پر تصدیق کی ہے کہ ملزمہ ایان کے خلاف منی لانڈرنگ کے جرم میں تفتیش شروع کردی گئی۔ ایک سوال کے جواب میں انٹیلی جنس کے تفتیشی ذرائع نے بتایاکہ ابھی یہ تفتیش ابتدائی مراحل میں ہے۔
ملزمہ کے خلاف پیش کیے گئے چالان وملزمہ کے مقدمے کی سماعت کل (منگل 28 اپریل کو) ہوگی۔ ملزمہ کی طرف سے ضمانت کی درخواست دائرکیے جانے کاامکان ہے۔ چالان میںکسٹم ٹیم نے جن 2افرادکو بطور ملزم نامزد کیا ہے ان کے بارے میں رپورٹ ہے کہ وہ دبئی فرار ہوچکے ہیں۔ ان دونوں اویس احمد اور نجیب ہارون کودبئی جانے کی اجازت تفتیشی ٹیم نے ہی دی تھی۔ نجیب ہارون بیان دینے کے لیے دبئی سے ہی پاکستان آیا اور بیان ریکارڈ کراکے واپس چلاگیا۔

Mostly cloudy

10°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 57%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 10°C / 19°C Mostly sunny
Saturday 11°C / 20°C Mostly sunny
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 19°C Sunny
Tuesday 11°C / 17°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Mostly sunny
Thursday 11°C / 17°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ