ہیڈلائنز


سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو کندھا ملاکر ساتھ کھڑے ہونگے، نواز شریف

Written by | روزنامہ بشارت

لندن: وزیراعظم نواز شریف نے دورہ برطانیہ کے دوران لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے کوئی ’’وش لسٹ‘‘ نہیں دی، یمن کا مسئلہ پرامن طور پر حل ہو، یہ ہم بھی چاہتے ہیں اور سعودی قیادت بھی، حکومت کی معاشی پالیسیاں اثر دکھا رہی ہیں، پاکستان کے حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں، برطانیہ ہمارا قریبی دوست ہے، اس کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ اچھے اور مضبوط تعلقات ہیں، سعودی حکمراں نے مطالبات پر مبنی کوئی لسٹ نہیں دی، ان کے ساتھ تعلقات مزید بہتر ہونے چاہئیں۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی سرحد کو کوئی نقصان ہوا تو کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے، اس کے استحکام کو خطرہ ہوا تو ہم اس کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی صدر کا دورہ پاکستان کامیاب رہا، چین کے صدر دھرنوں کی وجہ سے پہلے پاکستان نہیں آسکے تھے، اب وہ بہت بڑی سرمایہ کاری ساتھ لے کر آئے، چین نے۴۶ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدےکئے، چین کی طرف سے کی جانے والی سرمایہ کاری کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

وزیراعظم کا میڈیا کے حوالے سے کہنا تھا کہ میڈیا مصالحے دار چیزیں بتاتا ہے، بجلی کی قیمتیں کم ہوئیں وہ بھی عوام کو بتائیں، چینی سرمایہ کاری سے بےروزگاری کا خاتمہ ہوگا، ترقی ہوگی، پاکستان کی ترقی کی رفتار تیز ہوئی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر بڑھے، گوادر سے نوابشاہ تک ایل این جی کی لائن لگے گی، خنجراب سے مانسہرہ سے سڑک بنے گی، معاشی راہداری کے اثرات پورے ملک میں مرتب ہوں گے، معیشت بہتر ہوگی تو بیرون ملک پاکستانیوں کا سر بھی فخر سے بلند ہوگا۔ وزیراعظم نواز شریف نے بتایا کہ پورٹ قاسم میں بجلی کے نئے منصوبے لگائے جا رہے ہیں، چینی ورکرز کی حفاظت کے لئے فورس بنائی جا رہی ہے، حاسدین ترقی کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ این اے ۲۴۶ کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انسان کو سوچ سمجھ کر کودنا چاہیے، عام انتخابات میں ننکانہ صاحب کی نشست ہم نے ۵ ہزار ووٹوں سے جیتی، ضمنی انتخابات میں ننکانہ کی نشست ۳۸ ہزار ووٹوں سے جیتی، این اے ۲۴۶ میں بھی ننکانہ صاحب والی بات ہوئی ہے۔

Scattered thunderstorms

29°C

اسلام آباد

Scattered thunderstorms
Humidity: 53%
Wind: SW at 11.27 km/h
Monday 23°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 26°C / 31°C Sunny
Saturday 28°C / 30°C Scattered thunderstorms
Sunday 26°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ