ہیڈلائنز


خیبرپختونخوا کے ملازمین کا بنی گالا میں عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر خیبرپختونخوا کے کنٹریکٹ ملازمین کے دھرنے کے باعث وزیراعلٰی پرویز خٹک بھی پھنس گئے، مظاہرین کے پرویزخٹک سے مذاکرات ناکام ہو گئے۔ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ غیرقانونی مطالبات تسلیم نہیں کئے جا سکتے۔ تفصیلات کے مطابق، بنی گالا میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر دو ہفتے سے دھرنا دیئے بیٹھے خیبرپختونخوا کے کنٹریکٹ ملازمین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا تو خیموں سے نکل کر مرکزی دروازے کی طرف چل پڑے اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے اڑھائی گھنٹے تک مذاکرات کئے جو بے نتیجہ نکلے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے انہیں زبردستی اٹھوانے کی دھمکی دی ہے جبکہ وزیراعلٰی کہتے ہیں مطالبات ہی غیرقانونی ہیں، حکومت بلیک میل نہیں ہوگی ان لوگوں کو سابق حکومت نے بغیر ٹیسٹ انٹرویو بھرتی کیا ان کا کنٹریکٹ پورا ہو گیا ہے اب یہ دوبارہ ٹیسٹ دیں جو پاس ہوئے مستقل کر دیئے جائیں گے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ مطالبات پورے کرائے بغیر واپس نہیں جائیں گے۔

Thunderstorms

27°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 77%
Wind: W at 6.44 km/h
Friday 22°C / 27°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ