ہیڈلائنز


وزیراعظم نے سعودی تحفظات دور کرنے کیلئے دورہ کیا، مولانا فضل الرحمان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آابد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے دورہ سعودی عرب کا مقصد سعودی حکومت کے تحفظات کو دور کرنا ہے۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کے دورہ سعودی عرب کا مقصد سعودی عرب کی قیادت کے جو تحفظات ہیں ان کو دور کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ نے سعودی عرب یمن کے حوالے سے جو مشترکہ قرارداد پاس کی ہے سعودی عرب کے اس پر تحفظات ہیں، وہ اس کا دوسرا مفہوم لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی قیادت کا موقف ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے معاملے پر اگر ہمارا ساتھ دے تو یمن میں حوثی باغی پیچھے ہٹ جائینگے۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 81%
Wind: NE at 6.44 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ