ہیڈلائنز


وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف اہم دورے پر سعودی عرب روانہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف ایک روزہ دورے پرسعودی عرب روانہ ہو گئے،آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمرا ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف کے دورے کا بنیادی مقصد یمن کی صورتحال پرسعودی حکمرانوں سے مشاورت کرنا ہے۔ سعودی عرب روانگی کا فیصلہ گزشتہ روز ہونے والے اعلیٰ سطح کے ایک مشاورتی اجلاس میں کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے علاوہ وزیر دفاع خواجہ آصف ،معاون خصوصی طارق فاطمی اورسیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری بھی وزیراعظم کے ہمرا ہیں۔ وزیراعظم سعودی قیادت سے یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال اور سعودی عوام سے یکجہتی کا اظہار کریں گے۔ یہ پہلاموقع ہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف ایک ساتھ سعودی عرب جارہے ہیں، مبصرین کے مطابق ایک روزہ دورے کےدوران انتہائی اہم فیصلے کیے جانے کا ا مکان ہے۔

Partly cloudy

18°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 46%
Wind: SE at 6.44 km/h
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 20°C Sunny
Tuesday 13°C / 18°C Partly cloudy
Wednesday 11°C / 20°C Sunny
Thursday 10°C / 20°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 12°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ