ہیڈلائنز


جوڈیشل کمیشن کااجلاس آج ہوگا،عمران خان پیش ہوں گے

Written by | روزنامہ بشارت


اسلام آباد……..مبینہ انتخابی دھاندلی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہو گا ۔ عمران خان آج کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے ۔تحریک انصاف نے کمیشن کو 13 شخصیات کے بیانات لینے کی درخواست کر دی۔ چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں امیر ہانی مسلم اور جسٹس اعجاز افضل خان پر مشتمل جوڈیشل کمیشن آج دوپہر ایک بجے سپریم کورٹ میں اوپن کارروائی کا آغاز کرے گا ۔گزشتہ سماعت پر کمیشن نے سات روز میں مبینہ دھاندلی کے ثبوت جمع کرانے کا حکم دیاتھا۔پی ٹی آئی کےوکلا کا کہناہے کہ کمیشن کو تحریک انصاف کے وائٹ پیپر سمیت دیگر دستاویزات بطور ثبوت جمع کرا دی گئی ہیں ۔تحریک انصاف نے دودر خواستیں بھی کمیشن کو جمع کرائی ہیں،جن میں 37حلقوں کا ر یکارڈ سربمہر کرنے اور اور2013کے انتخابات کے دوران پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ ، نگراں چیف سیکریٹری ، الیکشن کمیشن حکام اور نبیل گبول سمیت 13شخصیات کا بیان قلم بند کرکے ان پر جرح کرانے کی استدعا کی گئی ہے ۔ادھر اسلام آباد میں جہانگیرترین کی رہائش گاہ پرعمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی جوڈیشل کمیشن ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج جوڈیشل کمیشن میں پیشی کے لیےسپریم کورٹ جاوں گا ، جوڈیشل کمیشن کی کارروائی سے مینڈیٹ چوری کرنےوالوں کی نشاندہی ہوگی۔

Mostly cloudy

17°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 40%
Wind: NW at 11.27 km/h
Friday 10°C / 17°C Sunny
Saturday 11°C / 18°C Sunny
Sunday 9°C / 18°C Sunny
Monday 8°C / 16°C Sunny
Tuesday 9°C / 13°C Rain
Wednesday 8°C / 13°C Sunny
Thursday 6°C / 13°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ