ہیڈلائنز


رمضان پیکیج پر غور کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

Written by | روزنامہ بشارت
اسلام آباد …..اسلام آباد میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں رمضان پیکیج کے علاوہ ایل این جی کی قیمت اور تقسیم سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرینگے۔ اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران یوٹیلیٹی اسٹورز پر عوام کیلئے رعایتی پیکیج منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا، جس کے تحت 13 ضروری اشیا پر 5 سے 10 روپے کی رعایت دی جائیگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی ایل این جی کی قیمت ، تقسیم اور اس سے متعلق دیگر معاملات پر بھی غور کریگی۔ اجلاس میں خریف سیزن 2015کیلئے یوریا کی درآمد کا جائزہ لیا جائیگا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی شارٹ ٹرم آئی پی پیزپالیسی میں ترمیم پر بھی غور کریگی۔  
Mostly sunny

32°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 55%
Wind: SSW at 11.27 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 21°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ