راولپنڈی……چینی صدر شی چن پنگ نے تینوں مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چینی صدر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔چینی صدر کا کہنا تھا کہ خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کا کردار نہایت اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں کامیابی پاکستان کی اقتصادی ترقی کی بنیاد بنے گی۔