اسلام آباد…….چینی صدر شی چن پنگ پاکستان کے دورے پر آج پہنچے ہیں، اسلام آباد میں پاکستان اور چین کے درمیان اربوں ڈالرکے متعدد منصوبوں پردستخط کی تقریب منعقد ہوئی ہے۔ تقریب میں وفاقی وزراء اور پاک چین اہم شخصیات موجود تھیں۔ وزیراعظم نوازشریف اورچینی صدرشی چن پنگ نے 8 منصوبوں کی نقاب کشائی کی۔ چینی صدراور وزیراعظم نوازشریف نے توانائی کے5 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔پاک چین اقتصادی تکنیکی معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ آپٹیکل فائبرمنصوبوں کا بھی آغاز کردیا گیا،پنجاب میں 900 میگا واٹ کےشمسی توانائی کےمنصوبےکاسنگ بنیاد رکھا گیا جبکہ شاہراہ قراقرم کی اپ گریڈیشن کی مفاہمتی یاداشت پر بھی دستخط کیے گئے۔ پاک چین مفاہمت کی 51یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے۔جن منصوبوں کا افتتاح کیا گیا ان میں میٹرو ٹرانزٹ سسٹم اورنج لائن لاہور کا منصوبہ بھی شامل ہیں جبکہ بہاولپور میں 100 میگاواٹ کے سولر پارک، اسلام آباد میں ایف ایم ریڈیو 98 دوستی چینل، ڈی ٹی ایم بی براڈکاسٹنگ ،اسمال ہائیڈرو پاور مشترکہ ریسرچ، پاک چین ثقافتی مرکز کے قیام،انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا کی لاہور برانچ اور 720میگاواٹ کے پن بجلی منصوبے کروٹ کا بھی افتتاح کیا گیا۔ منصوبوں کا افتتاح ویڈیو لنک کے ذریعے کیا گیا۔