ہیڈلائنز


چینی صدر کا تاریخی دورہ پاکستان پر پرتپاک استقبال

Written by | روزنامہ بشارت


اسلام آباد………..چین کے صدر شی چن پنگ پاکستان کے دو روزہ تاریخی دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ جیسے ہی چینی صدر کا طیارہ پاکستان کی حدود میں داخل ہوا پاک فضائیہ کے8 جے ایف 17 تھنڈرطیاروں نے چینی صدر کو فضا میں سلامی پیش کی ۔نور خان ایئربیس چک لالہ پر وزیر اعظم نواز شریف،تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور کابینہ کے اراکین نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔علاقائی ثقافتی لباس میں ملبوس اسکول کے بچوں نے چینی صدر اور ان کی اہلیہ کو گلدستے پیش کیے۔چینی صدرشی چن پنگ کو 21توپوں کی سلامی دی گئی اور پاک فوج کے چاک و چوبند دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔چینی صدر کے دورے کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو رنگا رنگ روشنیوں سے رنگ دیا گیا ہے۔ شاہراہ دستور مہمان صدر کی تصاویر، جھنڈوں اور برقی قمقموں سے جگ مگ جگ مگ کر رہی ہے۔شاہراہ دستور پر رنگ برنگی روشنیاں انتہائی خوبصورت منظر پیش کر رہی ہے، نیلی، پیلی اور سبز بتیاں دونوں ملکوں کے درمیان گہرے تعلقات کی عکاسی کرتی نظر آتی ہیں۔ اس موقع پر مختصر دورانیے کا ثقافتی شو بھی پیش کیا جائے گا۔چینی صدر کی آمد کے راستے کو خیر مقدمی کلمات، پاک چین دوستی کی عکاسی کرتے بڑے بڑے بل بورڈزاور بینرز سے سجادیا گیا ہے۔ مہمان صدر کی تصاویربھی آویزاں کی گئی ہیں۔ اس موقع پر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ چینی صدر کی آمد پر ریڈ زون کی سیکورٹی پاک فوج کے 111بریگیڈ کے سپرد کردی گئی ہے۔ پولیس، رینجرز اور ایف سی کے بھی 3500سے زائد اہلکار سیکورٹی پر تعینات رہیں گے۔

Thunderstorms

30°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 63%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Thursday 24°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ