ہیڈلائنز


سعودی عرب کی کسی دوسرے ملک کیساتھ جنگ میں شامل نہیں ہونگے، خورشید شاہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای کے وزیر کا پاکستان کے بارے میں بیان سفارتی آداب کیخلاف تھا۔ وزیراعظم کو پارلیمنٹ کی قرارداد پر وضاحت کے بجائے اپنی پالیسی دینی چاہیے تھی۔ خورشید شاہ نے کہا کہ سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو پاکستان کی مسلح افواج حرمین شریفین کا بھرپور دفاع کریں گی، تاہم سعودی عرب کی کسی دوسرے ملک کے ساتھ جنگ میں شامل نہیں ہوں گے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کی قرارداد کے برعکس کوئی کام کیا گیا تو ملک کے اندر اس کی بہت بڑی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ امید ہے وزیراعظم قرارداد کے برعکس کوئی بات نہیں کریں گے۔ خورشید شاہ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کا گلگت بلتستان جا کر 47 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کرنا قبل از انتخاب دھاندلی ہے۔

Thunderstorms

27°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 76%
Wind: ESE at 11.27 km/h
Friday 22°C / 27°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ