ہیڈلائنز


این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں رینجرز پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات ہوگی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ رینجرز کو این اے 246 میں مجسٹریٹ کے اختیارات دیئے گئے ہیں اور 23 اپریل کو ضمنی انتخاب میں رینجرز پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر تعینات کی جائے گی۔ اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کراچی میں رینجرز کی تعیناتی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز کو این اے 246 میں مجسٹریٹ کے اختیارات دیئے گئے ہیں اور 23 اپریل کو ضمنی انتخاب میں رینجرز پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر تعینات کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے دوران جب تک فارم 14 اور 15 پر دستخط نہ ہوجائے رینجرز وہیں رہے گی جب کہ کراچی میں پولنگ اسٹیشنز میں کیمرے لگائے جانے کے بھی امکانات ہیں اور سیکرٹری الیکشن کمیشن ایک دو روز میں کراچی جائیں گے جہاں وہ رینجرز اور پولیس حکام سے ملاقات کریں گے۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے دوران درخواست کی ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ کے لئے ٹاسک فورس بنائے جائے جب کہ 2013 کا مانیٹرنگ سسٹم رات کو کیوں بند ہوا اس کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن کرائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ملک کے لئے اربوں ڈالر بھیجتے ہیں لیکن آج تک انہیں ووٹ کا حق نہیں دیا گیا تاہم اس حوالے سے بھی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے دوران بات ہوئی۔

Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 66%
Wind: N at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 30°C Sunny
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 29°C Mostly sunny
Tuesday 24°C / 30°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ