ہیڈلائنز


الیکشن کمیشن نے این اے 246 میں کشیدگی کا نوٹس لے لیا

Written by | روزنامہ بشارت


اسلام آباد………الیکشن کمیشن نے این اے 246 میں کشیدگی کا نوٹس لے لیا،کمیشن نے این اے 246 کے دو امیدواروں کنور نوید جمیل اور عمران اسماعیل کو خط لکھ کر کہا ہے کہ یہ کشیدگی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ صوبائی الیکشن کمیشن کے ریٹرننگ آفسر کی جانب سے این اے دو سو چھیالیس کے تمام پندرہ امیدواروں کو ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا ہے جس میں امیدواروں کو یہ ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ ضابطہ اخلاق کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنی انتخابی مہم چلائیں اور اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق کی پاسداری کریں، ضابطہ اخلاق پر عمل نہ کیا گیا تو متعلقہ ادارے کاروائی کے مجاز ہوں گے۔ مراسلے میں امیدواروں کو انتظامیہ ، پولیس اور الیکشن کمیشن سے تعاون کاپابند رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Sunny

31°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 43%
Wind: WNW at 17.70 km/h
Thursday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 22°C / 30°C Sunny
Sunday 23°C / 30°C Sunny
Monday 24°C / 31°C Sunny
Tuesday 27°C / 31°C Scattered thunderstorms
Wednesday 26°C / 30°C Scattered thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ