ہیڈلائنز


تحریک انصاف کی ایوان میں شرکت غیر آئینی ہے، افتخار چوہدری کا اسپیکر قومی اسمبلی کو خط

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو بطور عام شہری لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کی ایوان میں شرکت غیر آئینی ہے۔
سابق چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے سردار ایاز صادق کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ آئین کے مطابق رضاکارانہ طور پر مستعفی اور 40 روز تک اسمبلی سے غیر حاضر رہنے والوں کی نشستیں خالی تصور ہوتی ہیں لہٰذا 6 اپریل کو تحریک انصاف کے ارکان کی ایوان میں شرکت غیر آئینی ہے۔ خط میں اسپیکر ایاز صادق کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ اسپیکر کے حلف کے مطابق آپ کو آئین کی پاسداری کرنا لازمی ہے اور آپ کا تحریک انصاف کے اراکین کے استعفے قبول نہ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔

Partly cloudy

25°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 80%
Wind: NE at 6.44 km/h
Friday 22°C / 27°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ