اسلام آباد……. پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میںیمن کی صورتحال پر قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ۔قراردادکے متن کے مطابق یمن کی صورتحال پر پاکستان کو تشویش ہے ۔فریقین یمن کے مسئلے کا پرامن حل نکالیں۔ اس تنازع میں متاثرہ افراد کی مدد کیلیے کوششوں کی حمایت کرتےہیں۔یمن میں امن کیلیے مسلم امہ اور عالمی برادری کوششیں کرے اور امن کیلیےعالمی اور علاقائی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔یمن کی صورت حال خطے میں بحران پیدا کرسکتی ہے ۔وزیرخزانہ نے یمن کی صورتحال پر قرارداد پیش کی۔