ہیڈلائنز


پاکستان کی سرحدی علاقے میں ایران کے سرحدی گارڈز کے قتل کی مذمت

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے ایران کے سرحدی علاقے میں دہشتگردوں کے حملے میں 8 ایرانی سرحدی گارڈز کی شہادت پر شدید مذمت کی گئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندانوں اور حکومت ایران سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے سرحدی علاقے نیگور میں دہشت گرد حملے میں 8 ایرانی سرحدی گارڈز کی شہادت کی اطلاعات ملی ہیں جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے واقعے کے حوالے سے ایران سے تفصیلات شیئر کرنے کے لئے کہا ہے جب کہ پاکستانی سیکیورٹی ایجنسیاں بھی معاملے کی تحقیقات کر رہی ہیں اور اگر مجرموں کے پاکستان میں موجودگی کے شواہد ملے تو انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 85%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Thursday 24°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Sunny
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ