ہیڈلائنز


غازی عبدالرشید قتل کیس میں پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پرعمل درآمد روکنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نورالحق قریشی نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف پرویز مشرف کی درخواست کی سماعت کی، اس موقع پر سابق صدر کے وکیل نے عدالت عالیہ کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے موکل 27 اپریل کو متعلقہ عدالت میں پیش ہوجائیں گے۔ دلائل سننے کے بعد ہائی کورٹ نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پرعمل درآمد روکنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اگر وہ 27 اپریل کو پیش نہ ہوئے تو وارنٹ بحال ہوجائیں گے۔
دوسری جانب کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کے دوران ڈی جی صحت بلوچستان نے سابق صدر کے طبی معائنے سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ میڈیکل رپورٹ سےمتعلق ہمیں میڈیا کے ذریعے پہلے ہی معلوم ہوگیا تھا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق مرکزی ملزم سفرنہیں کرسکتے۔ وکیل استغاثہ سہیل راجپوت نے پرویزمشرف کی میڈیکل رپورٹ پر اعتراض کرتے ہوئے استدعا کی کہ انہیں اس کی کاپی فراہم کی جائے تاکہ وہ اس پر بحث کرسکیں، عدالت نے میڈیکل رپورٹ کی نقل فریقین کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی۔

Sunny

9°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 54%
Wind: NW at 17.70 km/h
Sunday 8°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 19°C Partly cloudy
Tuesday 11°C / 19°C Partly cloudy
Wednesday 12°C / 19°C Sunny
Thursday 11°C / 18°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Sunny
Saturday 10°C / 17°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ