ہیڈلائنز


یمن سعودی تنازع، ایرانی وزیر خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف آج مختصر دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔ مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال اور یمن کے مسئلے کے پرامن حل اور ترک صدر رجب طیب اردگان کے حالیہ دورے میں ممکنہ طے شدہ حکمت عملی سے آگاہ کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ملاقات میں ایرانی صدر کا اہم خط سپرد کریں گے۔ جبکہ ایرانی وزیر خارجہ مختصر دورے کے بعد عمان روانہ ہو جائیں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ پاکستانی ہم منصب مشیر امور قومی سلامتی و امور خارجہ سرتاج عزیز سے ملیں گے جبکہ ایرانی وزیر خارجہ کے دورے میں یمن سعودیہ تنازع اور متحارب گروپوں کے مابین مذاکراتی عمل کے آغاز کے لئے حکمت عملی، ایران گیس منصوبہ اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Mostly clear

6°C

اسلام آباد

Mostly clear
Humidity: 94%
Wind: NNE at 11.27 km/h
Wednesday 6°C / 11°C Mostly cloudy
Thursday 5°C / 12°C Mostly cloudy
Friday 4°C / 12°C Sunny
Saturday 5°C / 13°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Sunny
Monday 9°C / 16°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ