ہیڈلائنز


عمران نے پارلیمنٹ میں جا کر اپنے ہی الزامات کو غلط ثابت کردیا، افتخار چوہدری

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے پارلیمنٹ میں واپس آکر خود اپنے ہی بیانات کی نفی کردی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے استعفے آئینی طور پرمنظور ہوچکے ہیں، اب انہیں پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں دینی چاہیے تھی،اس حوالے سے پارلیمنٹ کے تقدس کا خیال رکھا جاناچاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پارلیمنٹ میں واپس آکر خود اپنے ہی بیانات کی نفی کردی ہے۔ افتخار چوہدری کا کہنا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کو آرڈیننس کے ذریعے قانون جواز دیا گیا ہے بہتر ہوتا کہ اسے ایکٹ کی شکل دی جاتی۔

Mostly cloudy

12°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 59%
Wind: N at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 20°C Partly cloudy
Sunday 12°C / 20°C Mostly sunny
Monday 12°C / 20°C Mostly sunny
Tuesday 12°C / 20°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 18°C Sunny
Thursday 11°C / 18°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ