ہیڈلائنز


نواز حکومت نے یمن کی جنگ کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کرلیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: حکومت نے یمن کی جنگ میں حصہ نہ بننے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے یمن کی صورت حال پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران ارکان کی جانب سے دی گئی رائے پر فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کسی صورت یمن جنگ میں شرکت کا متحمل نہیں ہو سکتا، سعودی عرب کی سلامتی کے حوالے سے پاکستان پرعزم رہے گا لیکن ملک نا تو یمن کی جنگ میں حصہ بنے گا اور نا ہی فوج کے دستے سعودی عرب بھیجے جائیں گے، اس سلسلے میں ایک قرارداد پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے اختتام پر منظور کرائی جائے گی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی کے لئے پاکستان سے فوجی دستے اور عسکری ساز و سامان مانگا ہے۔

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 45%
Wind: N at 11.27 km/h
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 22°C / 28°C Mostly sunny
Monday 20°C / 27°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 18°C / 26°C Sunny
Thursday 22°C / 26°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ