اسلام آباد……پاکستان تحریک انصاف اور متحدہ قومی مومنٹ ایک پیج پر آئی ہو یا نہیں لیکن بھائی بندی پر ضرور آگئی ہے، یہ دلچسپ نظارہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب میڈیا ٹاک سے پہلے شیخ رشید اور نسرین جلیل کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا،السلام و علیکم، آپ لیٹ ہوگئے، ڈائس پر موجود نسرین جلیل کا عمران خان اور شیخ رشید سے مکالمہ،ڈائس چھوڑنے کے معاملے پر نسرین جلیل اور شیخ رشید کے درمیان بہن بھائیوں کا لاڈ دیکھنے والا تھا،پہلے شیخ رشید نے بہن سے درخواست کی، میری بہن صرف دو منٹ ، عمران کو بات کرنے دیں،پھر نسرین جلیل نے بھی ضدی بہنوں کی طرح وارننگ دی’پہلے آپ وعدہ کریں، اپنا رویہ نرم کریں گے‘شیخ رشید اچھے بھائیوں کی طرح پھر بولے،بہنوں کیلئے تو رویہ نرم ہوتا ہے،لیکن نسرین جلیل بھی بھیا کو اتنی آسانی سے چھوڑنے والی کہاں تھیں فوراً بولیں،صرف بہنوں کیلئے نہیں سب کیلئے رویہ نرم کرنا ہوگا،شیخ رشید نے بھی بہن کو یقین دلادیا کہ ایسا ہی ہوگا، لیکن نسرین جلیل بھی شرارتی موڈ میں لگتی تھیں ، ڈائس چھوڑتے ہوئے ،، چٹکلہ چھوڑ گئیں،’لیکن سیٹ نہیں دیں گے۔