ہیڈلائنز


مظفر آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں بدنام زمانہ ڈاکو ذوالفقار جھگی ہلاک

Written by | روزنامہ بشارت

مظفر آباد: سیت پور کے جنگلات میں مبینہ پولیس مقابلے میں بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گروپ ’جھاکہ‘ کا بدنام زمانہ ڈاکو ذوالفقار عرف جھگی ہلاک ہو گیا۔ ایس ایچ او یاسین کا کہنا ہے کہ پولیس نے ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر مظفر آباد میں سیت پور کے جنگلات میں چھاپہ مارا تو ان کا مقابلہ جھاکہ گینگ کے ڈاکوؤں سے ہو گیا۔ پولیس مقابلے میں بدنام زمانہ ڈاکو ذوالفقار عرف جھگی ہلاک ہو گیا جب کہ ڈاکوؤں سے مقابلہ ابھی جاری ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ذوالفقارعرف جھگی قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور دیگرسنگین جرائم کی وارداتوں کے درجنوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

Clear

13°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 37%
Wind: W at 6.44 km/h
Monday 9°C / 16°C Sunny
Tuesday 8°C / 13°C Partly cloudy
Wednesday 5°C / 15°C Sunny
Thursday 6°C / 15°C Mostly sunny
Friday 11°C / 13°C Sunny
Saturday 9°C / 14°C Sunny
Sunday 11°C / 15°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ