ہیڈلائنز


مسئلہ کشمیر پر بھارتی بالادستی ناقابل قبول ہے، سرتاج عزیز

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیر اعظم کے امورخارجہ کے مشیرسرتاج عزیزنے کہاہے کہ مسئلہ کشمیرپربھارت کی بالادستی ناقابل قبول ہےحریت رہنمائوں کے ساتھ پاکستانی ہائی کمشنرکی ملاقات پربھارتی اعتراض بے بنیادہے۔ غیر ملکی جریدے کوانٹرویو دیتے ہوئے امورخارجہ کے مشیر سرتاج عزیز نے کہاکہ مذاکرات کیے توانھیں محسوس ہوگیاکہ بھارت پاکستان کے ساتھ بہترتعلقات کاحامی ضرورہے لیکن وہ مذاکرات میں مسئلہ کشمیر کوشامل کرنے کاکوئی ارادہ نہیں رکھتا تاہم انھوں نے کہا کہ اب کی بارہم بھارتی قیادت پردوٹوک الفاظ میں واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر پرہمیں بھارت کی ڈکٹیشن ہرگز قبول نہیں اور اس مسئلے کو سردخانے میں ڈال کر آگے نہیں بڑھا جاسکتا۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی آئندہ ماہ پاکستان کادورہ کریں گے اوران کے دورے کے دوران دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات کابھی امکان ہے جس میں مذاکرات کے حوالے سے بھی اہم پیشرفت ہوسکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ تعلقات کی بہتری کے لیے اب دونوں ممالک کو روایتی ٹکرائو اور تشدد ترک کر کے نتیجہ خیز مذاکرات کرنا ہوں گے،کشمیری مسئلہ کشمیرکے بنیادی فریق ہیں اس لیے حریت رہنمائوں سے پاکستانی ہائی کمشنرکی ملاقات پربھارتی واویلا بلاجوازہے۔

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 61%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Thursday 11°C / 19°C Partly cloudy
Friday 10°C / 19°C Mostly sunny
Saturday 11°C / 20°C Mostly sunny
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 19°C Sunny
Tuesday 11°C / 17°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ