ہیڈلائنز


پنجاب میں انتہائی مطلوب 109 دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی گئی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پنجاب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کالعدم تحریک طالبان ، القاعدہ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے109انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی ہے اور ان کے سروں کی بھاری قیمت مقرر کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریڈ بک میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والی لاہور کی دو خواتین بھی شامل ہیں۔ ریڈ بک میں جن دہشت گردوں کے نام درج کیے گئے ہیں ان کا تعلق القاعدہ، لشکر جھنگوی، ٹی ٹی پی، لشکر خراساں، جیش محمد، قاری عبید اللہ گروپ اور بیت اللہ محسود گروپ شامل ہے۔ دہشت گردوں کے سروں کی قیمت ایک کروڑ سے پانچ لاکھ روپے تک ہے۔ پانچ سے زائد دہشت گردی کے واقعات میں مطلوب استاد طلحہ کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے، امیر لشکر خراساں قاری عبید اللہ کے سر کی قیمت50لاکھ ہے۔ بے نظیر شہید کے قتل میں ملوث بیت اللہ محسود کے دہشت گرد قراراللہ کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے ہے۔ درہ آدم خیل کا طالبان کمانڈر طارق عرف کامی بھی ریڈ بک میں شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق انتہائی خطرناک دہشت گردوں کی ریڈ بک پنجاب پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کو ارسال کر دی گئی ہے جس کے بعد ان کی گرفتاری کو یقینی بنایاجائے گا۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 68%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Thursday 22°C / 30°C Scattered thunderstorms
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 24°C / 30°C Sunny
Sunday 22°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 24°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ