ہیڈلائنز


نواز حکومت کا حج کوٹے میں 4 کمپنیوں کو نوازنے کا فیصلہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور کی طرف سے گزشتہ سال 19 حج کمپنیوں کو کوٹا جاری کرنے کے بعد رواں سال ان میں سے 15 کمپنیوں کا کوٹا ختم کرنے جبکہ4 کمپنیوں کے مالکان کے ساتھ مبینہ ملی بھگت کے بعد رواں سال کیلیے 50،50 کا کوٹا جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت مذہبی امور نے گزشتہ سال19 حج کمپنیوں کو مختلف وجوہ کے تحت حج کوٹا جاری کیا تھا ان میں سے بعض نے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا تاہم اس وقت کچھ کمپنیوں کو کوٹا ایک سال کے لیے جبکہ کچھ کو 2 سال کیلیے جاری کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق رواں سال سعودی حکومت کی طرف سے نئی کمپنیوں کو کوٹا دینے کی مخالفت کی گئی جس کے بارے میں چند روز قبل وزیر مذہبی امور سرداریوسف نے پارلیمنٹ کو بھی آگاہ کیا تاہم وفاقی سیکریٹری مذہبی امور نے 19 حج کمپنیوں کے کوٹے کو سرے سے ختم کرنے جبکہ 4کو رواں سال کیلیے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس طرز عمل سے باقی کمپنیوں کے مالکان پھر عدالت چلے جائیں گے جس کی وجہ سے رواں سال ایک مرتبہ پھرحج پالیسی تاخیر کا شکار ہونے کاخدشہ ہے۔

Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 59%
Wind: NW at 11.27 km/h
Sunday 24°C / 30°C Sunny
Monday 24°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 31°C Sunny
Wednesday 23°C / 31°C Sunny
Thursday 26°C / 30°C Sunny
Friday 25°C / 30°C Sunny
Saturday 25°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ