ہیڈلائنز


نواز حکومت نے یمن سعودی جنگ میں کودنے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا یمن کی صورتحال پر کہنا ہے کہ اسلام کے دشمن مسلمانوں میں فساد پھیلانا چاہتے ہیں جب کہ نوازشریف کی حکومت نے اس جنگ میں کودنے کا فیصلہ کیا ہے ، ہمیں اپنے پڑوسی ملک ایران اور دوست سعودی عرب کے درمیان مسائل حل کرنے کے لیے رول ادا کرنا چاہئے۔ عمران خان نے کہا کہ 10 سال کےدوران امریکی جنگ میں ہمارے ہزاروں فوجی اور عوام مارے گئے، ملک کو اربوں ڈالر کانقصان پہنچا، ہمیں اس جنگ میں شریک نہیں ہونا چاہئے کیونکہ امریکا کی جنگ میں شریک ہوکر ہم نے جو نقصان اٹھایا اسے ساری قوم اب تک بھگت رہی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ کسی اور کی جنگ میں کودنے کی سخت مخالفت کروں گا اس سے ملک میں فرقہ واریت اور دہشت گردی بڑھے گی جب کہ نوازشریف بتائیں کہ انہوں نے اتنا بڑا فیصلہ کس کی اجازت سے کیا وہ نہ تو پارلیمنٹ گئے اور نہ ہی کوئی اے پی سی بلائی۔

Cloudy

15°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 62%
Wind: NW at 11.27 km/h
Wednesday 12°C / 17°C Partly cloudy
Thursday 11°C / 18°C Partly cloudy
Friday 12°C / 19°C Cloudy
Saturday 10°C / 15°C Showers
Sunday 9°C / 18°C Mostly cloudy
Monday 12°C / 18°C Mostly cloudy
Tuesday 12°C / 20°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ