ہیڈلائنز


وہ دن دور نہیں جب تمام دہشتگرد عناصر کا خاتمہ کر دیا جائیگا، وزیراعظم نواز شریف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب تمام دہشت گرد عناصر کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔ وزیراعظم نواز شریف نے ایک بیان میں لورالائی میں فورسز اور کراچی میں پولیس بس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔ انہوں نے دونوں حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بزدلانہ اقدامات دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم متزلزل نہیں کرسکتے اور وہ دن دور نہیں جب تمام دہشت گرد عناصر کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ لانڈھی میں مرغی خانہ اسٹاپ پر پولیس وین کے قریب حملے میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کے 2 اہلکار جاں بحق اور 14 زخمی ہوئے جب کہ گزشتہ روز لورالائی پولیس موبائل پر دہشت گردوں کے حملے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔

Mostly cloudy

13°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 53%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Monday 10°C / 19°C Mostly cloudy
Tuesday 11°C / 20°C Mostly sunny
Wednesday 13°C / 20°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Sunny
Friday 9°C / 17°C Sunny
Saturday 9°C / 15°C Partly cloudy
Sunday 11°C / 16°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ