ہیڈلائنز


وزیراعظم نے صولت مرزا کی پھانسی 30 روز کیلئے ملتوی کرنے کی درخواست کر دی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے سزائے موت کے منتظر صولت مرزا کی پھانسی 30 روز کے لئے ملتوی کرنے کی درخواست کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے صولت مرزا کی سزائے موت پر عمل درآمد 30 روز تک ملتوی کرنے کے لئے صدر ممنون حسین کو ایک درخواست ارسال کی ہے جس کے بعد اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ صدر کچھ دیر میں سمری پر دستخط کر دیں گے۔ واضح رہے کہ صولت مرزا کو 19 مارچ کو پھانسی دی جانی تھی تاہم وزارت داخلہ کی جانب سے مجرم کی 90 روز کے لئے موخر کر دی گئی جس کے بعد مچھ جیل حکام کی درخواست پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے انہیں یکم اپریل کو تختہ دار پر لٹکانے کے احکامات جاری کئے تھے۔

Thunderstorms

23°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 88%
Wind: ESE at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Sunny
Tuesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ