ہیڈلائنز


تحریک انصاف اور عوامی نیشنل پارٹی کی سعودی درخواست پر فوج بھیجنے کی مخالفت

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف اور عوامی نیشنل نے سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں پاکستانی فوج بھیجنے کی مخالفت کردی، تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ پہلے ملک کے اندرونی حالات ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے جبکہ اے این پی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امریکہ کی جنگ میں شمولیت کے نتائج سے سبق حاصل کرنا چاہئے، یمن میں فوج بھیجنے کی سعودی عرب کی درخواست پر ردعمل میں اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے راہنما محمود الرشید نے کہاکہ پاکستان کے اندرونی حالات خراب ہیں، ہمیں پہلے اپنے ملک کے حالات کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں مشرق وسطیٰ کی جنگ میں فریق نہیں بننا چاہئے، جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے راہنما زاہدخان نے کہاکہ ہم افغانستان میں امریکہ کی جنگ میں شمولیت کے نتائج آج بھی بھگت رہے ہیں، ہمیں پہلے اس جنگ میں شمولیت سے سبق حاصل کرنا چاہئے اور پاکستان کو دوسرے ملکوں کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔

Sunny

29°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 31%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Thursday 21°C / 29°C Sunny
Friday 21°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 28°C Sunny
Sunday 20°C / 28°C Mostly sunny
Monday 18°C / 26°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 25°C Sunny
Wednesday 21°C / 27°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ