ہیڈلائنز


750 پاکستانی فوجی سعودی عرب میں موجود ہیں، خواجہ آصف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہوئی تو پاکستان اس کا بھرپور دفاع کرے گا۔ وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے اہم اجلاس کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اس وقت سعودی عرب کو مشکل کا سامنا ہے اور اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساڑھے سات سو فوجی سعودی عرب میں موجود ہیں۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے 1999ء میں پاکستان کو مفت تیل دیا تھا اور دونوں ممالک آپس میں بہترین دوست ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی کمٹمنٹ اٹل ہے اور اسے ضرور نبھایا جائے گا۔ اگر اس ملک کی خود مختاری پر کوئی آنچ آئی تو پاکستان ہر حال میں دفاع کرے گا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آج وزیر اعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا تھا، جس میں ان کو وفد کے ہمراہ سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اس معاملے پر کل ہونے والے پارلیمنٹ کے اجلاس میں بات کریں گے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا ہم نے گزشتہ 3 دہائیوں میں تاریخ سے بہت کچھ سیکھا ہے اور اب ہم کسی فرقہ وارانہ جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ابھی تک سعودی عرب کی حدود کی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے اور وہ وہاں جا کر ملاقاتوں کے بعد تمام صورتحال کا جائزہ لیں گے۔


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Mostly clear

23°C

اسلام آباد

Mostly clear
Humidity: 86%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Friday 22°C / 28°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 31°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 30°C Thunderstorms
Monday 23°C / 30°C Thunderstorms
Tuesday 25°C / 31°C Thunderstorms
Wednesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 25°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ