ہیڈلائنز


سعودی عرب کی سلامتی کو خطرہ ہوا تو پاکستان بھرپور ردعمل دیگا، وزیراعظم نواز شریف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اعلی سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب کی علاقائی سلامتی کو خطرہ ہوا تو پاکستان پھرپور ردعمل دیگا، پاکستان نے یمن میں باغیوں کے خلاف فوجی کارروائی کیلئے سعودی عرب کی درخواست کا جائزہ لینے کیلئے اعلی سطح کا وفد کل ریاض بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اسلام آباد میں اعلی سطح کا اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ائیر چیف سہیل امان، وزیر دفاع خواجہ آصف اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے شرکت کی۔ اجلاس میں سعودی عرب کی جانب سے یمن میں حکومت کے خلاف برسرپیکار حوثیوں کے خلاف فوجی کارروائی میں شامل ہونے کی درخواست پر غور کیا گیا، اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سعودی اور خلیجی ممالک کیساتھ قریبی اور بھائی چارے پر مبنی تعلقات ہیں، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز سمیت مسلح افواج کے سینئر حکام صورتحال کا جائزہ لینے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سعودی عرب کی علاقائی سلامتی کو خطرہ ہوا تو پاکستان پھرپور ردعمل دیگا۔

Thunderstorms

23°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 88%
Wind: E at 11.27 km/h
Friday 22°C / 27°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ