ہیڈلائنز


صدر مملکت کا پریڈ میں حصہ لینے والے مسلح افواج کے شرکاء کے اعزاز میں ظہرانہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: صدر مملکت نے یوم پاکستان پریڈ میں حصہ لینے والے مسلح افواج کے شرکاء کے اعزاز میں ظہرانہ دیا، کہتے ہیں مشترکہ پریڈ دہشتگردی کے خلاف قومی عزم کی عکاس ہے اس سے قوم متحد ہو گئی۔ صدر مملکت کی طرف سے یوم پاکستان پریڈ کے شرکاء کے اعزاز میں ظہرانہ شکر پڑیاں گراؤنڈ میں دیا گیا۔ صدر ممنون حسین نے بطور مہمان خصوصی تقریب سے خطاب میں یوم پاکستان پریڈ کے کامیاب انعقاد اور معیار کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سات سال بعد ہونے والی مشترکا پریڈ دہشتگردی کے خلاف قومی عزم کی عکاس ہے، پریڈ کے کامیاب انعقاد نے قوم کو مزید متحد کیا ہے، ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں پریڈ اہم کردار ادا کرے گی۔ صدر مملکت نے اس موقع پر وطن کیلئے زخمی اور شہید ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے پریڈ کے شرکاء میں یادگاری شیلڈز بھی تقسیم کیں۔

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 65%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Wednesday 10°C / 19°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Partly cloudy
Friday 11°C / 20°C Partly cloudy
Saturday 12°C / 20°C Sunny
Sunday 12°C / 18°C Sunny
Monday 11°C / 16°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ