ہیڈلائنز


سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتے ہیں، وزیراعظم

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ قومی معاملات سمیت مسائل پر سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتے ہیں اور ان کے درمیان قومی معاملات پرعدم اتفاق کے تاثر کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ اسلام آباد میں وزیر اعظم کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹیوں کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ، ڈاکٹر فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی، اعتزاز احسن، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پاؤ اور فنکشنل لیگ کے صدرالدین راشدی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے شرکت کی، اس موقع پر نواز شریف نے شرکا کو جوڈیشل کمیشن سے متعلق حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان معاہدے پر اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا جوڈیشل کمیشن پر اتفاق خوش آیند ہے جب کہ حکومت نے 13 اگست 2014 کو جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لئے سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا تھا۔
وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ قومی معاملات اور مسائل پر سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور ان کے درمیان قومی معاملات پرعدم اتفاق کے تاثر کو ختم کرنا چاہتے ہیں جب کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان پائی جانے والی غلط فہمیوں کو مذاکرات کے ذریعے دور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کو درپیش توانائی کے مسائل، دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔

Clear

18°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 41%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Wednesday 20°C / 29°C Sunny
Thursday 20°C / 29°C Sunny
Friday 20°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 29°C Sunny
Sunday 21°C / 27°C Sunny
Monday 19°C / 25°C Scattered thunderstorms
Tuesday 18°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ