ہیڈلائنز


امیر قطر شیخ تمیم بن حمادالثانی 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: امیر قطر شیخ تمیم بن حمادالثانی 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکسنان پہنچ گئے۔ وزیراعظم نواز شریف نے نور خان ایئر بیس پر امیر قطر شیخ تمیم بن حماد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزرا اسحاق ڈار، خواجہ آصف، پرویزرشید، خرم دستگیر، شاہد خاقان عباسی اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی موجود تھے۔ انہیں 21 توپوں کی سلامی اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ قطرکے حکمران کے طورپر شیخ تمیم بن حماد الثانی کا  یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔ امیر قطرکے وفد میں وزرا، قطر ایئرویز کے چیئرمین اور دیگر سینئر حکام بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر امیر قطر اور پاکستانی قیادت باہمی،علاقائی اور عالمی امور کے علاوہ افغان حکومت اورطالبان کے مابین مفاہمتی عمل پربھی گفتگو کریں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل شیخ تمیم بن حمادالثانی نے2010ء میں قطرکے ولی عہد کے طورپرپاکستان کا دورہ کیا تھا۔

Mostly sunny

30°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 65%
Wind: W at 11.27 km/h
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ