ہیڈلائنز


ریاستی ادارے اور قوم یکجا ہیں اب دہشتگردی کا خاتمہ دور نہیں، صدر ممنون حسین

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کے خلاف مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سر بکف ہیں اور سانحہ پشاور کے معصوم شہیدوں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر واضح کردیا کہ اس قوم کو شکست نہیں دی جاسکتی۔اسلام آباد میں مسلح افواج کی پریڈ سے خطاب کے دوران صدر ممنون حسین نے کہا کہ شاندار پریڈ دیکھ کر ان کا سر فخر سے بلند ہوگیا، ان کا یقین پختہ ہوگیا کہ جو قوم متحد ہو اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ ہماری منزل ایک ایسا خوش حال، جمہوری، ترقی یافتہ، طاقتور اور جدید علوم سے آراستہ پاکستان ہے جس میں ہر شہری اپنے عقیدے کے مطابق آزادی سے زندگی گزار سکے اور ملک ہر قسم کے نسلی، علاقائی اور لسانی تعصب سے پاک ہو۔ ہماری قوم نے بے سرو سامانی کے عالم میں اپنا سفر شروع کیا او صرف 5 دہائیوں میں ایٹمی طاقت بن گیا، ہمارا تعلق اس قوم سے ہے جس نے ہرطرح کےمصائب کا بہادری سےسامنا کیا۔
صدرمملکت کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خلاف ہماری مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سر بکف ہیں۔ وہ سانحہ پشاور کے معصوم شہیدوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر دشمن پر یہ واضح کردیا کہ اس قوم کو شکست نہیں دی جاسکتی۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے قومی لائحہ عمل تشکیل دیا جاچکا ہے۔ ریاست کے تمام ادارے اور قوم یکجا ہے جو واضح کرتا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ دور نہیں۔  انہوں نے کہا کہ ہم دنیا پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ پاکستان اپنے تمام پڑوسی ممالک سے برابری کی سطح پر امن اور دوستانہ تعلقات چاہتا ہے۔ ہم بھارت سے دوستی اور امن کے خواہش مند ہیں اور بات چیت کے ذریعے کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات کا حل چاہتے ہیں، مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے حل ہونا چاہیے اور یہی حل علاقائی سلامتی اور خطے میں پائیدار امن کی واحد بنیاد ہے۔
صدرمملکت نے مزید کہا کہ پاکستان معاشی مسائل میں گھرا ہوا ہے جس کی وجہ بدعنوانی اور اپنے فرائض سے غفلت ہے لیکن وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی حکومت کی ترجیحات درست ہیں، قوم کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے حکومت کی مثبت پالیسیوں کو کامیاب بنانے کے لئے صدق دل سے معاونت کریں۔ پاکستان کی سرحدی حدود بڑھ کر 350 ناٹیکل میل ہوگئی ہیں۔ پاکستان خطے کا پہلا ملک ہے جس کی سمندری حدود میں اضافہ ہوا۔ جس پر وہ قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ انہیں یقین ہے کہ مسلح افواج کی پریڈ میں شریک جوانوں کے عزم و ہمت اور ان کے سامان حرب سے دشمن کی آنکھیں چندھیا جائیں گی اور سبز ہلالی پرچم ہمیشہ سربلند رہے گا۔

Mostly cloudy

21°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 43%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Friday 13°C / 18°C Mostly cloudy
Saturday 10°C / 12°C Showers
Sunday 11°C / 18°C Mostly cloudy
Monday 13°C / 20°C Cloudy
Tuesday 13°C / 20°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Partly cloudy
Thursday 15°C / 20°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ