ہیڈلائنز


یوم پاکستان کے موقع پر 7 سال بعد مسلح افواج کی پریڈ کا انعقاد

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ملک بھر میں آج یوم پاکستان بھرپور جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔  تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کی صبح کا آغاز دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا جب کہ نماز فجر کے بعد ملک بھر میں قوم کی خوشحالی اور سلامتی کی دعائیں بھی مانگی گئیں، شکرپڑیاں کے قریب گراؤنڈ میں 7 سال کے تعطل کے بعد مسلح افواج کی پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیراعظم ، وفاقی وزرا ، مسلح افواج کے سربراہان اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائرچیف مارشل سہیل امان کی قیادت میں ایف 16 طیاروں نے صدر پاکستان کو سلامی دی۔ نیول ایوی ایشن کے پی تھری سی اورین طیاروں، جے ایف 17 تھنڈر، قراقرم ایگل پی 3 سی اورین اور ایف 7 پی جی طیاروں نے بھی فلائی پاسٹ میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کے دوران صدر ممنون حسین نے کہا کہ شاندار پریڈ دیکھ کر ان کا سر فخر سے بلند ہوگیا، ان کا یقین پختہ ہوگیا کہ جو قوم متحد ہو اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ ہماری منزل ترقی یافتہ اور جدید پاکستان ہے۔ ہماراتعلق اس قوم سےہےجس نے ہرطرح کےمصائب کابہادری سےسامنا کیا، آج اس عزم کا دن ہے کہ ملک کو لسانی اور فرقہ واریت سے پاک رکھا جائے۔ یوم پاکستان کے موقع پر کراچی میں  وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، مسلح افواج کے نمایندوں اور ڈپٹی ڈی جی رینجرز بریگیڈئیرعمران منور نے مزار قائد پر حاضری دی۔ جب کہ لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔

Clear

27°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 78%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 25°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Sunny
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ