ہیڈلائنز


انتخابی دھاندلی، نواز حکومت اور تحریک انصاف جوڈیشل کمیشن کے قیام پر متفق

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: نواز حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کے قیام پر اتفاق ہوگیا، دونوں جماعتوں نے معاملات کے حل کیلئے سیاسی جرگے کے کردار کی تعریف کی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کے قیام پر اتفاق ہوگیا، مسودے کی حتمی منظوری وزیراعظم نواز شریف اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان دیں گے۔ اسلام آباد میں شاہ محمود قریشی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام اور اختیار سے متعلق تمام نکات پر پی ٹی آئی سے اتفاق ہوگیا، سیاسی جرگے کے تمام ارکان کا معاونت پر شکریہ ادا کرتے ہیں، پی ٹی آئی نے بھی بہت سے معاملات پر لچک دکھائی، معاملات طے پاگئے، جلد جوڈیشل کمیشن قائم کردینگے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جمہوریت میں بات چیت سے مسائل حل ہوتے ہیں، مستحکم بنانے کیلئے بااختیار، آزاد اور غیر جانبدار الیکشن کمیشن کا قیام ضروری ہے، ایسا نظام اور قوانین بنائے جائیں جس کا سب احترام کریں، کسی کی جیت ہار نہیں، عوام اور جمہوریت کو فائدہ ہونا چاہئے۔ واضح رہے کہ عمران خان نے مسلم لیگ ن پر عام انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے اکثریت حاصل کرنے کا الزام لگایا تھا،  تحقیقات کیلئے تقریباً 4 ماہ سے زائد اسلام آباد میں دھرنا بھی دیا گیا۔

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 60%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 24°C / 30°C Sunny
Sunday 22°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 24°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ